حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ پولیس اپنی کارکردگی اور جدید ٹکنالوجی کے استعمال کے لیے ملک بھر میں مشہور ہے۔ مگر چند دنوں سے گریٹر حیدرآباد میں جرائم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن پر قابو پانا اور ان کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے باری باری پولیس کمشنر ان کو اپنے اپنے علاقے کی تفصیلات بتانے کو کہا ۔اس پر حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند، راچہ کونڈا پولیس کمشنر اور ڈی ایس چوہان اور سائبر آباد پولیس کمشنر اسٹیفن رویندر نے کہا کہ حیدرآباد میں بالخصوص پرانا شہر کے بارکس، بنڈلہ گڑہ، چندرا ئن گٹہ، پہاڑی شریف اور دیگر علاقوں میں قتل کی واردات رونما ہو ئی ہیں جس کی اہم وجہ حیدرآباد کے زمینات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
Mahmood Ali Meeting تلنگانہ میں جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ - اقدامات کے لیے اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ کی میٹنگ
ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے جرائم کی موجودہ صورت حال اور ان پر قابو پانے کے لیے اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا، جس میں پرنسپال سکریٹری ڈاکٹر جیتندر، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس انجنی کمار، تینوں پولیس کمشنران سی وی آنند، ڈی ایس چوہان، اسٹیفن رویندر موجود تھے۔
Published : Sep 7, 2023, 1:59 PM IST
یہ بھی پڑھیں:Mahmood Ali Meet Minority Charman تلنگانہ حکومت نے سال 2023-24 کے بجٹ میں اقلیتوں کے لیے 2200 کروڑ روپے مختص کیے
ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں زمینات کی مانگ کافی بڑھ چکی ہے، جس کے لیے قتل ہو رہے ہیں۔ سی وی آنندنے کہا کہ قتل کو روکنے کے لیے پولیس محکمہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ راچہ کونڈا پولیس کمشنر ڈی ایس چوہان نے کہا کہ راچہ کونڈا حدود میں جرائم کے ساتھ ساتھ قتل گری میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل روڈی شیٹروں پر کافی گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور انہیں وقتاً فوقتاً پولیس اسٹیشن طلب کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے روڈی شیٹروں پر ایک قسم کا ڈر و خوف لاحق ہو گیا ہے۔ریاستی وزیر داخلہ نے پولیس انتظامیہ کو جرائم کی وارادتوں پر جلد سے جلد قابو پانے کی ہدایت دی ۔