اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ ہائی کورٹ میں صحافی تین مار ملنّا کی ضمانت منظور - چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن

تلگو صحافی تین مارملنا کی ضمانت تلنگانہ ہائی کورٹ نے منظور کی ہے۔ وہ تقریباً دوماہ سے جیل میں محروس تھے۔

telangana high court grants bail to journalist teenmarmalna
تلنگانہ ہائی کورٹ میں صحافی تین مارملنا کی ضمانت منظور

By

Published : Nov 8, 2021, 4:02 PM IST

شہر حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں بشمول چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن میں تلگو صحافی تین مارملنا کے خلاف معاملات درج ہے۔ وہ تقریباً دوماہ سے جیل میں محروس تھے۔ ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی عرضی کی سماعت کی اور ان کی ضمانت منظور کی۔

تین مار ملنا کو ایک نجومی سے تقریباً 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے ان کے چینل کیو نیوز پر بھی چھاپہ مارا تھا۔

پولیس نے وہاں سے ہارڈ ڈسکس اور دستاویزات ضبط کیے تھے۔

پولیس نے تاحال ان کے خلاف 38 معاملات درج کئے ہیں جن میں سے 6 معاملات کو ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا۔ بقیہ 32 معاملات میں سے 31 معاملات میں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details