اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندراشرما کی حلف برداری - تلنگانہ نیوز

گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، ریاستی وزرا، اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں جسٹس ستیش چندراشرما کو راج بھون کے سبزہ زار پر منعقدہ سادہ تقریب میں حلف دلایا۔

تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندراشرما کی حلف برداری
تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندراشرما کی حلف برداری

By

Published : Oct 11, 2021, 9:25 PM IST

تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طورپر جسٹس ستیش چندراشرما نے حلف لیا۔

گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، ریاستی وزرا، اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں ان کو راج بھون کے سبزہ زار پر منعقدہ سادہ تقریب میں حلف دلایا۔

قبل ازیں سپریم کورٹ کے کالیجیم کی سفارش پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے جسٹس شرما کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چوتھا چیف جسٹس مقرر کرنے کے احکام جاری کئے تھے۔جسٹس شرما کرناٹک ہائی کورٹ کے کارگذارچیف جسٹس کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔

تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیماکوہلی کو سپریم کورٹ کا جج بنائے جانے کے بعد ان کی جگہ جسٹس ایم ایس آررامچندرراو کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہائی کورٹ کا کارگذار چیف جسٹس مقررکیاتھا تاہم ان کا تبادلہ پنجاب۔ہریانہ ہائی کورٹ کردیاگیا جس کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی 14 روزہ ’نہی عن المنکر‘ مہم کا آغاز

سپریم کورٹ کے کالیجیم کی سفارش پر صدرجمہوریہ نے جسٹس شرما کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے بعد دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ حیدرآباد ہائی کورٹ کی بھی تقسیم عمل میں لائی گئی تھی۔یکم جنوری 2019کو تلنگانہ کے ہائی کورٹ کے کارکرد ہونے کے بعد جسٹس شرما اس کے چوتھے چیف جسٹس بنائے گئے ہیں۔سب سے پہلے چیف جسٹس ٹی بی رادھاکرشنا بنائے گئے تھے جن کے بعد جسٹس آرایس چوہان کو یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔

بعد ازاں جسٹس ہیماکوہلی تلنگانہ ہائی کورٹ کی تیسری چیف جسٹس بنائی گئی تھیں۔ان کو تلنگانہ ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونے کا بھی اعزازحاصل تھا تاہم ان کو سپریم کورٹ کا جج بنایاگیا جس کے بعد اب جسٹس شرما کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details