تلنگانہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس آر ایس چوہان نے ہدایت دی ہے کہ ماونوازوں کی ہمدردی کے الزام میں گرفتار عوامی تنظیموں کے لیڈروں کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
ماونوازوں کے مبینہ ہمدردوں کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت
ماونوازوں کے ہمدرد ہونے کے الزام میں چیتنیہ مہیلا سنگھ کی ارکان ڈی دیویندر، ڈی سواپنا اور جی سندیپ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
ماونوازوں کے مبینہ ہمدردوں کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت
ماونوازوں کے ہمدرد ہونے کے الزام میں چیتنیہ مہیلا سنگھ کی ارکان ڈی دیویندر، ڈی سواپنا اور جی سندیپ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
ان کی گرفتاری کے خلاف چیتنیہ مہیلا سنگھ کی صدر انیا نے حبس بیجا میں رکھنے کی عرضی ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔اس عرضی کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے گرفتار شُدگان کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی اور آئندہ سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔یہ گرفتاریاں پولیس نے منگل کی شب حیدرآباد سے کی تھی۔