محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق کورونا کے متاثرین اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تعداد کا تعلق حیدرآباد اور اس کے اطراف تین اضلاع رنگاریڈی، میڑچل اور وقارآباد سے ہیں جبکہ یہاں لاک ڈاون میں مزید سختی سے عمل آوری کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ کے سی آر نے پرگتی بھون میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ نمٹنے اور لاک ڈاون میں توسیع سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقدہ کیا جس میں وزیر صحت ایٹلا راجندر، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی، اسپیشل چیف سکریٹری شانتی کماری، کمشنر خاندانی بہبود یوگیتا رانی اور دوسرے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ایک رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں عہدیداروں نے بتایا کہ حیدرآباد، رنگاریڈی، میڑچل اور وقارآباد، اضلاع میں وائرس سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔