وزیرصحت ہریش راؤ نے کہا کہ "یہ اچھی بات ہے کہ سرکاری ہسپتالز میں بہتر انفراسٹرکچر کے لیے ایچ ایس ای اے اور نرمان جیسی تعمیری تنظیمیں مشترکہ طور پر آگے آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی حکومت تلنگانہ آکسیجن کی سہولت سے لیس بیڈز فراہم کر رہی ہے۔"
ہر جگہ آکسیجن جنریشن پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا مقصد میڈیکل سیکٹر کو مزید مضبوط کرنا ہے جس کے لیے مستقبل میں تقریباً 10,000 کروڑ روپیوں کا بجٹ طے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر بچوں کے لیے خصوصی طور پر 5000 بستروں پر مشتمل وارڈ قائم کیا جا رہا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ کے سی آر نے 133 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔