ایم ہنمنت نے تلنگانہ کے سدی پیٹ کلکٹر کے طورپر ذمہ داری سنبھال لی۔ضلع کے ایڈیشنل کلکٹرمزمل خان، ضلع کے ریونیوآفیسربی چنیااوردوسروں نے نئے کلکٹر کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی۔
سدی پیٹ ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے رضاکارانہ سبکدوشی حاصل کی تھی۔انہوں نے اپنا استعفی چیف سکریڑی سومیش کمار کو پیش کیاتھا، جس کے بعد ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس نے ان کو ایم ایل اے کوٹہ کے تحت تلنگانہ قانون سازکونسل کا امیدوار بنایاہے اور ان کی جگہ ایم ہنمنت کو سدی پیٹ ضلع کلکٹر کی زائد ذمہ داری دی گئی۔