اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئندہ برس قرعہ کےبغیرعازمین حج کو روانہ کرنے کا مشورہ

اندرون ایک ماہ عازمین حج کی رقم ان کے اکاونٹس میں جمع کردی جائے گی۔

آئندہ برس قرعہ کےبغیرعازمین حج کو روانہ کرنے کا مشورہ
آئندہ برس قرعہ کےبغیرعازمین حج کو روانہ کرنے کا مشورہ

By

Published : Jun 24, 2020, 7:32 PM IST

حکومت سعودی عرب کی جانب سے حج 2020کی صرف مقامی افراد کے ذریعہ انجام دہی اور بیرونی عازمین پر پابندی کے فیصلے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے تمام منتخب عازمین کو پیام روانہ کیا جس میں اطلاع دی گئی ہے کہ حج 2020کیلئے داخل کی گئی تمام درخواستیں منسوخ قرار پاتی ہیں۔

محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حج 2020منسوخ کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حج 2020کے منتخب شدہ عازمین کو حج 2021میں بغیر قرعہ کے عازمین کوسعودی عرب روانہ کرنے وزیراعلی تلنگانہ چندرشیکھرراؤنے مرکزی وزیر اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی سے نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی نمائندگی پر ہمدردانہ غور کرنے کا مرکزی وزیر نے وعدہ کیا ہے۔منتخب عازمین حج کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انشاء اللہ آئندہ سال تک یہ وباء ختم جائے گی اور حج 2021 پر امن طور پر ہوگا۔

محمد مسیح اللہ خان نے عازمین حج سے خواہش کی کہ اندرون ایک ماہ آپ کی جمع کردہ مکمل رقم اپنے اپنے اکاؤنٹ میں جمع ہوجائے گی۔ ایسے عازمین حج جنکا انتقال ہوچکا ہے ان کی جانب سے نامزدکردہ شخص کے نام پر رقم منتقل ہوجائے گی۔ وارث جو بھی ہیں ان کو موت کا صداقت نامے کے ساتھ رجوع ہونا پڑے گا اوربینک کی تفصیلات کے ساتھ حج کمیٹی کے ای میل پر روانہ کریں۔اس پریس کانفرنس میں ابو طلحہ امجد رکن تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی‘ عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکیٹو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی شریک تھے۔ عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکیٹو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کہ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inیا پھر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے فون نمبر 040-23298793پر ربط پیدا کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details