محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی اوربی۔شفیع اللہ (آئی۔ایف۔ایس) ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے تقریباًتمام درخواست گزاروں کو ان کے اکاؤنٹز میں صد فیصد رقم منتقل کردی گئی۔ چند ایک افراد کے بینک کی تفصیلات میں صحیح معلو مات کی عدم فراہمی کی وجہہ سے ان کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی میں تاخیر ہورہی ہے۔
متعلقہ افراد کی جانب سے بینک اکاؤنٹز کی صحیح معلومات کی تفصیلات داخل کردی جائیں تو بہت جلد ان کے کاؤنٹز میں صد فیصد رقم منتقل کردی جائے گی۔
عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکیٹو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا جن افراد کے اکاؤنٹز میں رقم منتقل کردی گئی ہے لیکن پاسپورٹز وصول نہیں ہوئے ہوں وہ افراد تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے راست صبح 11بجے تا 3بجے دوپہر کے درمیان اپنے پاسپورٹز حاصل کرسکتے ہیں۔