حیدرآباد: تلنگانہ سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے والے اسٹیٹ حج کمیٹی کے حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر دو پروازوں کے ذریعہ 300 حاجی پہنچے۔ پہلی فلائٹ 8 بجے صبح پہنچی جب کہ دوسری فلائٹ 8.15 بجے صبح پہنچی۔ ایرپورٹ پر جذباتی مناظر دیکھے گئے جہاں حاجی اور ان کے رشتہ دار اشکبار دیکھے گئے۔ ایرپورٹ پر وزیرداخلہ محمد محمود علی، صدرنشین ریاستی حج کمیٹی محمد سلیم اور دیگر عہدیداروں نے ان حاجیوں کا شاندار استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Asaduddin Owaisi یونیفارم سول کوڈ سے ملک کو نقصان ہوگا
حاجیوں کا آخری قافلہ 30 جولائی کو حیدرآباد پہنچے گا۔ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی سے 5583 حجاج کرام نے فریضہ حج کی تکمیل کی ہے جبکہ کرناٹک کے 867، مہاراشٹرا 528، آندھراپردیش 49، بہار3، چھتیس گڑھ7، جھارکھنڈ 2 اور ٹاملناڈو کے ایک حاجی کی حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانگی عمل میں آئی تھی۔