تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں لڑکیوں کے گروکل اسکول کی 8 طالبات اور دو اساتذہ کورونا سے متاثر ہوگئے۔ یہ اسکول ضلع کے کونڈاپلی منڈل کے چنارم گیٹ کے قریب واقع ہے۔
وائرس کی علامات کے بعد اساتذہ اور طالبات کے معائنے کئے گئے جس پر ان اساتذہ اور طالبات کے اس موذی وائرس سے متاثرہونے کا پتہ چلا۔