حیدرآباد:تلنگانہ خواتین کمیشن Telangana Women Commission کی چیرپرسن سنیتا لکشماریڈی نے کہا کہ خواتین کو نظر انداز کرکے ترقی حاصل کرنا ممکن نہیں ہے جو سماج کا نصف حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ تلنگانہ حکومت خواتین کی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ کو بھی اعلیٰ ترجیح دے رہی ہے۔ سنیتا لکشماریڈی نے صنفی مساوات کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب خواتین بااختیار ہوں گی تب ہی معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ Sunitha Lakshma Reddy on Women Empowerment
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم معاشرہ میں اہمیت کی حامل ہے Education of Girls is Important in the Society انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں خواتین تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ حکومت نے خواتین کی صحت اور بہبود کے لیے کئی اسکیمز شروع کی ہیں جس کی نظیر کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اقامتی اسکولوں اور ہاسٹلوں میں معیاری خوراک،رہائش اور تعلیم فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ امبیڈکر اوورسیز فنڈ کے ذریعہ بیرون ممالک میں اعلی تعلیم کیلئے 20 لاکھ کی مالی امداد ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے۔