تلنگانہ سکریٹریٹ کی دو مساجد کی تعمیر نو کے سلسلے میں تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم نے علماء و مشائخین، آل انڈیا صوفی علماء کونسل کے صدر مولانا حکیم سید خیرالدین صوفی سمیت دیگر سرکردہ شخصیات کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
اس موقع پر محمد سلیم نے مساجد کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر نو بہت جلد شروع کی جائے گی- مساجد کی تعمیر کے لیے حکومت کی جانب سے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ مساجد کا سنگ بنیاد محرم الحرام کے بعد رکھا جائے گا-
اس اجلاس میں ائمہ و موذنین بھی شریک رہے- محمد سلیم نے ائمہ و موذنین کے معاوضہ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہگذشتہ 3 ماہ سے معاوضہ ادا نہیں کیا جارہا ہے- معاوضہ بہت جلد ادا کیا جائے گا-