اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: گورنرٹی سوندرا راجن نے،انم کینٹین، کا افتتاح کیا

اس کینٹین کے ذریعہ راج بھون میں اسکول کے طلبہ اور صفائی ورکرز کو روزانہ مفت ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔

تلنگانہ: گورنرٹی سوندرا راجن نے،انم کینٹین، کا افتتاح کیا
تلنگانہ: گورنرٹی سوندرا راجن نے،انم کینٹین، کا افتتاح کیا

By

Published : Feb 9, 2021, 10:53 AM IST

Updated : Feb 9, 2021, 1:16 PM IST

گورنر تلنگانہ ٹی سوندرا راجن نے راج بھون کے کمیونٹی ہال میں انم کینٹین کا افتتاح کیا۔ اس کینٹین کے ذریعہ راج بھون میں اسکول کے طلبہ اور صفائی ورکرس کو روزانہ مفت ناشتہ فراہم کیا جائے گا ۔ گورنر نے طلبہ اور صفائی عملے کو ناشتہ پیش کرتے ہوئے افتتاحی رسم انجام دی۔

گورنر نے طلبہ اور صفائی عملے کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا۔ انھوں نے کہا کینٹین کے ذریعہ روزانہ مفت تغذیہ بخش ناشتہ دیا جائے گا۔ سری ستیہ سائی سیوا سمیتی نے مفت ناشتے کی سربراہی کی ذمہ داری لی ہے۔ گورنر سوندرا راجن نے یہ تجویز پیش کی تھی جس پر سری ستیہ سائی سیوا سمیتی نے اس کا آغاز کیا۔

گورنر اور ان کے شوہر ممتاز ماہر امراض گردہ ڈاکٹر پی سوندرا راجن نے اپنے ہاتھ سے طلبہ اور صفائی عملہ کو ناشتہ کرایا۔ طلبہ اور صفائی عملہ نے گورنر اور ان کے شوہر کے جذبہ خیر سگالی کی ستائش کی۔ گورنر نے کینٹین کا مکمل معائنہ کرتے ہوئے سہولتوں کا جائزہ لیا اور طلبہ و صفائی عملہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے ناشتہ کے معیار کے بارے میں سوالات کئے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے تغذیہ بخش غذا ضروری ہے۔

اسکولی طلبہ اور ورکرس نے گورنر کی ستائش کی اور کہا کہ ایک ماں اور ڈاکٹر کی طرح ان کا مشفقانہ سلوک ہے۔ گورنر نے کہا کہ اکثر بچوں کو لنچ باکس میں جو اشیاء اور غذائیں ہوتی ہیں، وہ صحت کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔ طلبہ کو وٹامنس اور معدنیات سے بھرپور غذا دی جانی چاہیے۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 1:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details