تمل ثائی سوندرا راجن نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤں کی شرح میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔
گورنر جو ڈاکٹر بھی ہیں نے بتایا کہ ریاست کے تین اضلاع میں گذشتہ کچھ دنوں سے ایک بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت والی حکومت کورونا سے نمٹنے کےلیے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور گذشتہ کچھ دنوں میں نئے معاملات میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے زیادہ کیسز والے تین اضلاع میں آئی اے ایس عہدیداروں کو تعینات کیا ہے اور وہاں اس وبا پر قابو پانے کےلیے کئے جارہے اقدامات کی نگرانی کےلیے انہیں انچارج بنایا گیا ہے۔