اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Governor on Rape Case: جنسی زیادتی واقعہ، تلنگانہ گورنر نے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی - تمیلی سائی سوندراراجن نے جنسی زیادتی واقعے کی رپورٹ طلب کی

میڈیا میں اس معاملہ کے سلسلے میں شائع رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد گورنر نے اس کی مکمل رپورٹ دو دن کے اندر پیش کرنے کی چیف سکریٹری سومیش کمار اور ڈی جی پی مہیندرریڈی کو ہدایت دی ہے۔Telangana Governor on Rape Case

جنسی زیادتی واقعہ، تلنگانہ گورنر نے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی
جنسی زیادتی واقعہ، تلنگانہ گورنر نے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

By

Published : Jun 5, 2022, 3:10 PM IST

تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن نے حیدرآباد کے جُبلی ہلز علاقہ میں گزشتہ ہفتہ 17 سالہ لڑکی کےساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ پر اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا۔ مختلف میڈیا میں اس معاملہ کے سلسلے میں شائع رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد گورنر نے اس معاملہ کی مکمل رپورٹ دو دن کے اندر پیش کرنے کی چیف سکریٹری سومیش کمار اور ڈی جی پی مہیندرریڈی کو ہدایت دی ہے۔Telangana Governor on Rape Case

یہ بھی پڑھیں: Minor Girl Rape In Jodhpur : چوتھی جماعت کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی

واضح رہے کہ اس کیس میں لڑکی کے بیان کی بنیاد پر، آئی پی سی سیکشن 376 ڈی (گینگ ریپ) اور پوکسو ایکٹ کی دیگر متعلقہ سیکشنز کو لاگو کرکے کیس کو تبدیل کیا گیا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ تمام پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک نوعمر لڑکی جو پانچ دن قبل حیدرآباد کے ایک پب میں دن کی پارٹی کے لیے گئی تھی، اس کے ساتھ پانچ افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کی جن میں تین نابالغ بھی شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ 17 سالہ لڑکی کے والد نے 31 مئی کو پولیس میں شکایت درج کرائی


یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details