ریاست تلنگانہ کے وزیر بلدیہ نظم ونسق و شہری ترقیات کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر میونسپل کارپوریشن اور بلدیات میں ایک وارڈ آفیسر کی تقرری کے فیصلہ سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ یہ سسٹم جو پنچایت سیکریٹریز کی طرز پر ہوگا، منصوبہ کے مرحلہ میں ہے اور حکومت جلد ہی وارڈ آفیسرس کی تقرری کرے گی۔
تلنگانہ حکومت وارڈ آفیسرس کی تقرری کرے گی - حکومت جلد ہی وارڈ آفیسرس کی تقرری کرے گی
تلنگانہ حکومت کے وزیر تارک راما راو نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر میونسپل کارپوریشن اور بلدیات میں ایک وارڈ آفیسر کی تقرری کے فیصلہ سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے اور حکومت جلد ہی 3456 وارڈ آفیسرس کی تقرری کرے گی۔
ٹی آر ایس کے رکن کونسل بی وینکٹیشورلو کی جانب سے قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے موقع پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وارڈ آفیسرس کے عہدہ کو نئے میونسپل ایکٹ پر آسانی کے ساتھ عمل کے لیے بنایا گیا ہے تاہم وارڈ آفیسر سسٹم پر نظر رکھی جائے گی تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو کم نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ تین برس کے پروبیشن کے عرصہ کے بعد ہی وارڈ آفیسرس کے عہدوں کی توثیق ہوگی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ دلچسپی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ سکیں۔