تلنگانہ ہائیکورٹ میں غیر زرعی جائیداد اور اراضی کے رجسٹریشن کے سلسلہ میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آدھار کی تفصیلات کو حذف کرنے کی ہدایت کی۔
درخواست گزاروں کے وکلاء نے شکایت کی کہ جائیداد کا رجسٹریشن پرانے طریقہ کار سے انجام نہیں دیا جارہا ہے، حالانکہ اس سلسلہ میں ہائیکورٹ نے ہدایت دی تھی۔ ہدایت کے باوجود جائیداد مالکان سے آدھار اور دیگر تفصیلات طلب کی جارہی ہے۔
حکومت کے موجودہ طریقہ کار کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواستوں پر ہائیکورٹ نے مسلسل دوسرے دن سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ غیر زرعی جائیداد اور اراضی کے رجسٹریشن کا عمل جاری رکھا جائے۔ تاہم آدھار اور دیگر تفصیلات طلب کرنے سے گریز کیا جائے۔ رجسٹریشن کے لئے دیگر شناختی دستاویزات کو قبول کیا جانا چاہئے۔