تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی، کے تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت آئندہ چار برسوں میں الکٹرانک کے شعبہ میں تین لاکھ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے الکٹرانک کے شعبہ پر اسمبلی میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریاست کی تقریباً 250الکٹرانک کمپنیاں 60 ہزار افراد کو روزگار فراہم کررہی ہیں۔ تلنگانہ ریاست الکٹرانکس اور ریسرچ کی تیاری کی حامل ریاست سمجھی جاتی ہے۔
تلنگانہ حکومت تین لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گی: وزیر تارک راما راؤ - Minister Tarak Rama Rao
تلنگانہ حکومت آئندہ چار برسوں میں الکٹرانک کے شعبہ میں تین لاکھ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گی۔ اس بات کا اعلان آئی ٹی کے وزیر تارک راما راؤ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
ریاستی اسمبلی میں کے تارک راما راؤ نے مزید کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے صنعتوں کی مخصوص ضروریات کی تکمیل کے لئے الکٹرانک کی خصوصی پالیسی تیار کی ہے۔ ریاست کو الکٹرانک گاڑیوں اور اسٹوریج سسٹمس کا مرکز بنانے کے لئے حکومت نے تلنگانہ الکٹرک وہیکل اینڈ انرجی پالیسی 2020-30 تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلسٹر ڈیولپمنٹ کے حصہ کے طور پر دو الکٹرانک کلسٹرس کی تیاری کے یونٹس آؤٹر رنگ روڈ کے قریب 912 ایکڑ اراضی پر قائم کئے گئے ہیں۔
کے ٹی آر نے کہا کہ حکومت آئندہ چار برسوں میں 75000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا منصوبہ تیار کرے گی۔ الکٹرانکس مینو فیکچرنگ کی ترقی کے لئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 برسوں میں 23000کروڑ کی سرمایہ کاری ریاست میں ہوئی اور تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے سے پہلے اس شعبہ میں صرف 50 ہزار ملازمتیں ہی دستیاب تھے۔