تلنگانہ حکومت نے محکمۂ اقلیتی بہبود کے لیے 30 کروڑ 9 لاکھ 9 ہزار روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے۔
اس ضمن میں انچارج سکریٹری اقلیتی بہبود نے جی او آر ٹی 120 جاری کیا ہے۔
حکومت نے تیسرے اور چوتھے سہ ماہی کے تحت سی ای ڈی ایم، دائرۃ المعارف، حج کمیٹی، وقف بورڈ اور تلنگانہ اسٹڈی سرکل کے لئے مابقی بجٹ جاری کر دیا ہے۔
سی ای ڈی ایم کے لئے 66.18 لاکھ روپئے جاری کئے گئے۔ دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی کیلئے 45.96 لاکھ، حج کمیٹی کیلئے 66.18 لاکھ ، ائمہ اور مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ کیلئے 27 کروڑ 57 لاکھ 24 ہزار روپئے اور تلنگانہ اسٹڈی سرکل کیلئے 73.53 لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔
حکومت نے اس برس بجٹ میں مذکورہ اداروں کیلئے 60 کروڑ 18 لاکھ 70 ہزار روپئے کی گنجائش رکھی تھی اور یہ مکمل رقم جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کی پدما کوپا، مشی گن ہاؤز کی رکن منتخب