تلنگانہ حکومت نے سرکاری محکمہ جات میں ملازمین کے ترقی کا عمل شروع کردیا ہے۔ اور توقع ہے کہ اس ماہ کے اختتام تک 32000 سے زیادہ ملازمین کو پرموشن حاصل ہوجائے گا۔ حکومت نے تمام محکمہ جات کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ 31 جنوری تک یہ عمل مکمل کرلیں۔
سکریٹریٹ، تمام سرکاری محکمہ جات اور ضلع سطح کے تمام ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسی جائیداد جو ترقی کے بعد مخلوعہ ہو گی انہیں ڈائرکٹ ریکورٹمنٹ کے تحت شامل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
تلنگانہ این جی اوز کے صدر ایم راجندر نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے اگرچہ 32 ہزار ملازمین کو فائدہ ہوگا تاہم یونین چاہتی ہے کہ ترقی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹیوں سے مشاورت کے بغیر دی جائے جو عام طور پر اپنی سفارشات پیش کرنے کیلئے 6 ماہ تا ایک سال کا وقت صرف کرتی ہیں۔