اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Budget 2022-23: ہریش راو نے 2.56 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا - ہریش راو کی بجٹ تقریر

ریاستی بجٹ میں دلت بندھو کے لیے توقع کے مطابق 17,700کروڑ روپے الاٹ کئے گئے ہیں تاکہ خودروزگار کے لیے ہر ایس سی خاندان کو دس لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے۔ Telagana Finance Minster on Budget

ہریش راو نے 2.56لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا
ہریش راو نے 2.56لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا

By

Published : Mar 7, 2022, 4:27 PM IST

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راو نے بجٹ سیشن کے پہلے دن 2.56لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں جملہ مصارف کی تجویز کے منجملہ آمدنی کے مصارف 1,89.744.82کروڑروپئے کے ہوں گے جبکہ سرمایہ مصارف 29,727.44 کروڑ کے ہوں گے۔ Telagana Finance Minster on Budget

اہم اسکیم دلت بندھو کے لئے توقع کے مطابق 17,700کروڑ روپئے الاٹ کئے گئے ہیں تاکہ خودروزگار کے لئے ہر ایس سی خاندان کو دس لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کی جائے۔ اپنی بجٹ تقریر میں ہریش راو نے کہا کہ تلنگانہ میں ہر مذہب و ثقافت کے حامل عوام رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مہاتما گاندھی نے اس علاقے کی تہذیب کو گنگا جمنا تہذیب قراردیا تھا۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے تمام طبقات اور مذاہب سے مساوی سلوک کیا جا تا ہے اور ان کا احترام کیا جا تا ہے۔ حکومت ان طبقات کی بہبود کیلئے بلا تکان کام کر رہی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران اقلیتی طبقات کی بہبود کیلئے 6644 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے۔ تلنگانہ کے قیام کے وقت اقلیتی طبقہ کیلئے صرف121قامتی اسکولس ہی موجود تھے۔ ٹی آرایس کی حکومت نے اقلیتوں کیلئے291نئے ا قامتی اسکولس قائم کئے۔ حکومت کا یہ ماننا ہے کہ اقلیتی طبقہ کی لڑکیاں بھی تعلیم میں سب سے آگے ر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے50 فیصد ادارے خاص طور سے لڑکیوں کیلئے ہی قائم کئے گئے ہیں۔ Telangana Budget 2022-23

ریاست کے اقلیتی اقامتی اسکولس کی جملہ تعداداب202ہوگئی ہے۔ دسویں جماعت کے بعد لڑکیوں کے ترک تعلیم کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے حکومت نے 121 اقلیتی اقامتی اسکول کا درجہ بڑھاتے ہوئے انھیں اقلیتی جونیئر کالجس بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Budget: کرناٹک بجٹ پر کانگریس کا ردعمل

جہاں تک اقلیتی لڑکیوں کی تعلیم کا معاملہ ہے حکومت فخر کے ساتھ یہ بات کہتی ہے کہ ملک بھر میں تلنگانہ اول مقام پر موجود ہے۔ حیدرآباد میں وقف بورڈ سے مشاورت کرتے ہو92 کالجس کی تعمیر کیلئے اراضی حاصل کی گئی ہے۔ حکومت نے 40 کروڑ روپے کے صرفہ سے نامپلی میں انیس الغرباء یتیم خانہ کی کر تعمیر مکمل کر لی ہے اور اب یہ عمارت افتتاح کیلئے تیار ہے۔

971مساجد میں نماز پڑھانے والے آئمہ وموڈنین کو ماہانہ5000روپے فراہم کئے جار ہے ہیں حکومت کی جانب سے کرسمس اور رمضان جیسے اقلیتی طبقہ کے اہم تہواروں کو ریاستی تہواروں کے طور پر منایا جارہا ہے۔ایسے موقع پر غریب عوام کو نیا لباس دیا جا رہا ہے گر جا گھروں اور مساجد جیسے مذہبی ادارو جات کو بہتر رکھنے کے لئے مزید فنڈس بھی فراہم کئے جار ہے ہیں۔

اپنی بجٹ تقریر کے دوران وزیر فائنانس ہریش راو نے ریاست کے ساتھ ناانصافی پر مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔بجٹ کی پیشکشی کے موقع پر بی جے پی کے ارکان نے رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی اور نعرے بازی کی جس پر ان کو معطل کردیاگیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details