حیدرآباد:تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع میں پٹرول پمپ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ضلع کے موڑو چنتلا پلی کے علی آباد، لکشماپور روڈ میں واقع اس پٹرول پمپ میں کل شب اچانک آگ لگ گئی۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ جنریٹر روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی۔ یہ آگ تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی جس کو دیکھ کر پٹرول پمپ پر کام کرنے والے خوفزدہ ہوگئے اور اپنی جان بچانے کے لیے دوڑپڑے کیونکہ آگ کی شدت زیادہ تھی۔ Fire breaks out at Hyderabad's petrol pump
Fire broke out at a petrol pump: تلنگانہ، میڑچل کے پٹرول پمپ میں آگ لگنے کا واقعہ - پٹرول پمپ پر کام کرنے والے خوفزدہ ہوگئے
یہ آگ تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی جس کو دیکھ کر پٹرول پمپ پر کام کرنے والے خوفزدہ ہوگئے اوراپنی جان بچانے کے لیے دوڑ پڑے کیونکہ آگ کی شدت زیادہ تھی۔ Fire at Telangana Petrol Pump
اس واقعہ کی اطلاع پر شاہ میرپیٹ فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے اور اس آگ پر قابو پایا۔ پٹرول پمپ کے ذمہ داروں نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے وقت اس کمرہ میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ وہاں سے گزرنے والے کئی افراد نے اس واقعہ کی ویڈیو اپنے سل فون کیمروں میں قید کرلی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیوز سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔ Fire broke out at a petrol pump
یو این آئی