اردو

urdu

By

Published : Feb 25, 2021, 1:52 PM IST

ETV Bharat / state

تلنگانہ: وزیر خزانہ ہریش راونےاسکول کامعائنہ کیا

تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو اسکول ٹیچر بن گئے جنہوں نے میدک ضلع کے پاپناپیٹ کے ایک اسکول کا معائنہ کرتے ہوئے طلبہ کی صلاحیتوں کی جانچ کی۔

تلنگانہ:وزیر خزانہ ہریش راونےاسکول کامعائنہ کیا
تلنگانہ:وزیر خزانہ ہریش راونےاسکول کامعائنہ کیا

وزیر خزانہ ہریش راونے طلبہ سے کئی سوالات کرتے ہوئے ان کی ذہانت کا امتحان بھی لیا۔انہوں نے کورونا کے بعد کھولے گئے اسکولس میں تدریس کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ اس اسکول میں لیا اور طلبہ سے مختلف سوالات بھی کئے۔

ساتھ ہی وزیر موصوف نے طلبہ سے ان کی خواہشات اور ان کے خوابوں کے بارے میں بھی پوچھا اور ان کے جوابات سننے کے بعد ان کی ستائش بھی کی۔ان کے کلاس روم کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف گروپس میں تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔بعض بچوں نے ان کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آن لائن کلاس کے بجائے اسکول میں کلاسس ان کو اچھی لگ رہی ہیں۔مقامی رکن اسمبلی پدمادیویندر ریڈی سمیت کلکٹر اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details