اردو

urdu

ETV Bharat / state

وصول طلب فنڈ، فوری جاری کرنے کا مطالبہ - ہریش راو

'صرف جھوٹ بولتے ہوئے اور مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے بی جے پی مرکز میں اپنی میعاد مکمل کر رہی ہے۔'

وصول طلب فنڈ، فوری جاری کرنے کا مطالبہ
وصول طلب فنڈ، فوری جاری کرنے کا مطالبہ

By

Published : Sep 25, 2020, 6:52 PM IST

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ نے ریاست کو وصول طلب جی ایس ٹی، آئی جی ایس ٹی اور 14 ویں فینانس کمیشن کے 10 ہزار کروڑ روپئے فوری جاری کرنے مرکز سے مطالبہ کیا۔

فنڈز کی اجرائی میں ٹال مٹول کرکے تلنگانہ کے مفادات کو نقصان پہنچانے کامذکورہ وزیر نے الزام عائد کیا۔ اور کہا کہ بی جے پی کسانوں اور زرعی شعبہ کو نقصان پہنچانے اور کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچانے کا کام کر رہی ہے ۔ کنوؤں اور بورز کو میٹر لگا کر کسانوں سے برقی بل وصول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی زرعی مارکٹس کو ختم کر کے کارپوریٹ نظام کو فروغ دیتے ہوئے نیا زمیندار نظام متعارف کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کسان اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بی جے پی کو سبق سکھائے ۔ ضلع سدی پیٹ اور دوباک میں منعقدہ مختلف پروگرامز سے خطاب میں ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کا مطلب (بہت جھوٹ بولنے والی پارٹی ) ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف جھوٹ بولتے ہوئے اور مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے بی جے پی مرکز میں اپنی میعاد مکمل کر رہی ہے۔ سماج کا ہر طبقہ بی جے پی سے بدظن ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کےٹی آر نے ایمبولینس کو جھنڈی دکھائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details