تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے 'ڈرائی ڈے' پروگرام میں شرکت کی۔
وزیر فینانس ہریش راؤ نے شہر سدی پیٹ کے محلہ ہنومان نگر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مکینوں کو ڈرائی ڈے کے متعلق شعور بیداری فراہم کرتے ہوئے انہوں نے مکانوں کے ارد گرد جمع پانی، کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کی نیز انہوں نے عملی طور پر صفائی ستھرائی کے کاموں کو بھی انجام دیا۔
علاوہ اس کے انہوں نے تمام مکینوں سے گزارش بھی کی کہ ہر شہری ہر اتوار صبح 10 بجکر10منٹ پر اپنے گھر اور گلی میں ٹہرے ہوئے پانی کو صاف کرے ۔ کیونکہ اسی رکے اور جمع ہوئے پانی میں مچھروں،کیٹروں کی افزائش ہوتی ہے ۔ جس کے سبب ڈینگو ‘ ملیریا جیسے بیماری عام ہوتی ہے۔
وزیر موصوف نے کوویڈ ۔19 سے متعلق کئے جانے والے احتیاطی اقدامات کے متعلق بعض مکینوں سے استفسار اور بعضوں کی اس سے متعلق لاپرواہی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کورنا سے حفاظت کے لئے حکومت اور محکمہ صحت کے بتائے اصولوں اپناتے ہوئے اس سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔
وزیر خزانہ ہرہش راو سدی پیٹ حلقے کے رکن اسمبلی ہیں،جہاں سےان کے ماموں وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کئی برس تک رکن اسمبلی رہے۔
یہ بھی پڑھیں:کووڈ 19 ٹیسٹ اور علاج سے متعلق جی او جاری