اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: کورونا سے خاتون کونسلر کی موت

سنگاریڈی میں ایک خاتون کونسلر کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی ہے، ریاست میں سنگاریڈی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

coronavirus
coronavirus

By

Published : Jul 6, 2020, 1:08 PM IST

جنونی ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ضلع نسگاریڈی میں ایک خاتون کونسلر کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی ہے۔

حالیہ چند دنوں کے دوران تلنگانہ میں کورونا وائرس معاملات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تازہ اپڈیٹس کے مطابق سنگاریڈی کی خاتون کونسلر کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔

ضلع کے طبی عہدیداران نے بتایا 'خاتون کو کورونا وائرس کی علامات پر چیسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی'۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے بعد سنگاریڈی ضلع میں سب سے زائد کورونا کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

تلنگانہ میں کووڈ-19 سے اب تک 22 ہزار 312 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 288 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 11 ہزار 537 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت میں کورونا وائرس کی تفصیلات
صرف تین ریاستوں میں 60 فیصد سے زائد کورونا کے مریض

وہیں بھارت میں اب تک کووڈ-19 سے 6 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 19 ہزار 693 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں اگر کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی جائے تو ملک میں 4 لاکھ 24 ہزار افراد اس مہلک وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details