تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ مہادھرنا ریاست کے کسانوں کے مفاد میں منعقد کیا گیا ہے۔ وزیرموصوف نے اندرا پارک میں ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے زیراہتمام منعقدہ اس دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کے رویہ پر شدید نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہاکہ مرکزکی مبہم پالیسیوں کی وجہ سے تلنگانہ کے کسانوں کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت تلنگانہ سے دھان کی خریداری نہیں کررہی ہے۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکز کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ورنہ مرکز کو نقصان ہوگا۔