قبل ازیں کابینی اجلاس میں اس سلسلے میں فیصلہ لیا گیا اور وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے پریس کانفرنس منعقد کرکے لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کیا۔
وزیراعلی نے فوڈ پروسسنگ صنعت کو لاک ڈاون سے مستثنیٰ رکھا ہے۔ اس کے علاوہ اول تا نویں جماعت کے طلبہ کو اگلی جماعت کے لیے پروموٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے امتحانات کا انعقاد ناممکن ہوگیا ہے۔ کے سی آر نے ایس ایس سی کے امتحانات کے بارے میں بھی جلد کوئی فیصلہ لینے بھی بھی بات کہی۔