ہڑتال ختم کر دیں اور حکومت سے بات کریں: کے کیشو راو - وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کی خبر
ریاست تلنگانہ کی حکومت نے ہڑتالی ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اپنی ہڑتال ختم کر دیں اور آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے مطالبہ کے سوا دیگر تمام مطالبات پر حکومت سے بات چیت کریں۔
اپنے بیان میں ٹی آر ایس کے سکریٹری جنرل کے کیشو راو نے تمام آر ٹی سی ملازمین سے اپیل کی ہے کہ سب کچھ اپنے ہاتھوں سے چلے جانے سے پہلے اپنی ہڑتال کو ختم کر دیں اور حکومت سے جائز مسائل اور مطالبات پر بات چیت کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت آر ٹی سی کے ملازمین کے مسائل پر ہمیشہ سے توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ آر ٹی سی کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی خودکشی کا حوالہ دیتے ہوئے کے کیشو راو نے کہا کہ ان کو ہڑتالی ملازمین میں سے دو کے انتہائی اقدام پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکشی کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 16 فیصد عبوری راحت کے علاوہ تنخواہوں میں 44 فیصد اضافہ کیا ہے۔ وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کا یہ بیان کی آر ٹی سی کی نجی کاری نہیں کی جائے گی، کافی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کی 2018 کی منشور کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ ریاستی حکومت میں آر ٹی سی کو ضم کرنے پر پارٹی نے غور کا کوئی وقت نہیں دیا ہے۔ وزیراعلی کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ملازمین اور عوامی اداروں میں کافی فرق ہے۔ حکومت کوئی تجارتی ادارہ نہیں ہے۔