حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 21 ہزار کروڑ روپے مالیت کی 6.71 کروڑ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی۔انہوں نے دعوی کیا کہ دھان کی پیداوار کے لحاظ سے تلنگانہ ملک میں پنجاب کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ریاستی حکومت کسانوں کی بہبود کو مدنظر رکھتی ہے اور پیشگی اناج کی خریداری کرتے ہوئے کسانوں کو رقم ادا کرتی ہے۔
انہوں نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں مختلف ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے کورونا جیسے نازک وقت میں سات ہزار اناج خریداری مراکز کے ذریعہ کسانوں سے اناج اکٹھا کیا۔ پچھلے سال ریاستی حکومت کی جانب سے متبادل فصلوں کی کاشت کی درخواست کے بعد کسانوں نے مرکز کی طرف سے صرف کچے چاول خریدنے کی شرط کے پیش نظر دھان کی کاشت کم کردی تھی۔