اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی انتخابات: بی آر ایس اور کانگریس کے کارکنوں میں تصادم

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے کولا سوپاکا بہار میں کشیدگی دیکھی گئی کیوں کہ بی آر ایس امیدوار جی سنیتا کے شوہر مہندرریڈی پولنگ بوتھ میں داخل ہورہے تھے، کانگریس کے مقامی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کو روک دیا جس کے نتیجہ میں دونوں جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔

تلنگانہ اسمبلی انتخابات: بی آر ایس اور کانگریس کے کارکنوں میں تصادم
تلنگانہ اسمبلی انتخابات: بی آر ایس اور کانگریس کے کارکنوں میں تصادم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 5:11 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے کولا سوپاکا بہار میں کشیدگی دیکھی گئی کیوں کہ بی آر ایس امیدوار جی سنیتا کے شوہر مہندرریڈی پولنگ بوتھ میں داخل ہورہے تھے، کانگریس کے مقامی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کو روک دیا جس کے نتیجہ میں دونوں جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔ مہندرریڈی کی کار پر سنگباری کی گئی۔ مرکزی مسلح فورسس نے ہلکی سی طاقت کا استعمال کیا۔ اسی دوران رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم کے خانہ پور، مہیشورم میں ایک پولنگ مرکز کے علاوہ گدوال ضلع کے آئیجا علاقہ، کھمم ضلع کے پالیرو حلقہ کے نائکن گوڑم، نظام آبادضلع کے بوتھ، وجے میری، سنگاریڈی ضلع کے ہتنور، ناگرکرنول ضلع کے اچم پیٹ کے قریب کانگریس اور بی آر ایس کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023: سیاسی و فلمی ہستیوں نے ووٹ دیا

ایک اور اطلاع کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لئے جانے کے دوران ایک خاتون سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ تلنگانہ کے توپران کی قومی شاہراہ نمبر 44 پر ٹول گیٹ کے قریب موٹر سائیکل کو لاری نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل کی عقبی نشست پر سوار خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی جب کہ اس کا شوہر گنیش شدید زخمی ہوگیا۔ مہلوک خاتون کی شناخت نظام پیٹ کے رہنے والی لاونیا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ حق رائے دہی سے استفادہ کے لئے میڑچل سے شوہر کے ساتھ آبائی مقام جارہی تھی۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details