حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے اسکارٹ کے انچارج کے طور پر خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اپنی سروس کی پستول سے اتوار کو بنجاراہلز میں واقع سری نگر کالونی میں خود کو گولی مارلی۔ اے ایس آئی محمد فاضل جو آرمڈ ریزرو رچہ کنڈہ میں خدمات انجام دیا کرتے تھے، وزیر تعلیم کی پولیس اسکارٹ کے انچارج تھے۔
اتوار کی صبح تقریبا 6.45 بجے فاضل کی دختر نے ان کو وزیرتعلیم کے مکان کے قریب ڈیوٹی کے لئے چھوڑا۔ بعد ازاں فاضل نے اپنی پستول سے خو د کو گولی مارلی۔ ان کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں ڈاکٹرس نے ان کومردہ قراردیا۔ ڈی سی پی ویسٹ جیول ڈیوس نے یہ بات بتائی۔ اس و اقعہ کی اطلاع پر پولیس کے سینئر عہدیدار وزیرتعلیم کی قیام گاہ پہنچے۔فاضل کے ارکان خاندان نے کہاکہ وہ بعض مالی مسائل کا سامنا کررہے تھے۔