اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: جونیئر ڈاکٹرز کا احتجاج جاری - گاندھی ہسپتال

حیدرآباد میں گاندھی ہسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری ہے۔ جونیئر ڈاکٹرز حکومت سے سیکوریٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Telangana docs continue protest after attack by kin of deceased COVID-19 patient
حیدرآباد: جونیئر ڈاکٹرز کا احتجاج جاری

By

Published : Jun 10, 2020, 3:34 PM IST

گاندھی ہسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز نے آج دوسرے دن بھی سڑکوں پر اپنے احتجاج کو جاری رکھا جبکہ گذشتہ روز کورونا وائرس سے متاثر مریض کے رشتہ داروں نے مبینہ طور پر ڈاکٹرز پر حملہ کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق گاندھی ہسپتال میں گذشتہ روز کورونا مریض کے رشتہ داروں کی جانب سے جونیئر ڈاکٹر پر مبینہ حملہ کیا گیا۔ جونیئر ڈاکٹرز نے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے رات دیر گئے گاندھی ہسپتال میں دھرنا منظم کیا تھا اور حکومت سے تحفظ کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ روز 55 سالہ کورونا مریض کی مشتبہ موت کے بعد رشتہ داروں نے ڈاکٹرز پر لاپرواہی کا الزام لگاتےہوئے حملہ کردیا جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض ضرورت سے فارغ ہونے کے دوران گرکر فوت ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details