اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی جی پی نے حیدرآباد میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا - اردو نیوز حیدرآباد

تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے آج شہر حیدرآباد میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

telangana dgp mahender reddy
تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندرریڈی

By

Published : Jun 1, 2021, 2:21 PM IST

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاست کے پولیس سربراہ نے کہا کہ شہر میں ویسٹ، ایسٹ، نارتھ کے ساتھ ساتھ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے ایل بی نگر زون کا معائنہ کیا گیا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے یہ لاک ڈاون لگایاگیا ہے۔ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ سڑکوں پر نکلنے پر گاڑیوں کو یقینی طورپر ضبط کرلیاجائے گا۔

حکومت کی ہدایت کے مطابق صبح 6 بجے سے ایک بجے دوپہر تک ہی دکانات کھلی رکھی جاسکتی ہیں۔ ایک بجے سے دو بجے تک گھروں کو جانے کی اجازت ہے تاہم دو بجے دن کے بعد لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے اور اس لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مال بردار گاڑیوں کو 9 بجے شب سے 11 بجے دن تک داخل ہونے کی اجازت ہے۔ بقیہ وقت میں شہر حیدرآباد میں مال بردارگاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ گاڑیوں کے سڑک پر نظر آنے پر ان کو ضبط کرلیاجائے گا۔

ساتھ ہی بین ریاستی چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی نقل وحرکت کو باقاعدہ بنایا گیا ہے۔ مریضوں کے ساتھ آنے والے ایمبولنس گاڑیوں کوتلنگانہ میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ بقیہ گاڑیوں کے لئے ای پاس لازمی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف سکریٹری ایس وی پرساد چل بسے

انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ لاک ڈاون کے نفاذ میں تعاون کریں اور غیر ضروری طور پر سڑکوں پر نہ نکلیں۔ پولیس لاک ڈاون پر صد فیصد عمل کویقینی بنانے کے اقدامات کررہی ہے جس کے لئے عوام کا صدفیصد تعاون ضروری ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details