تلنگانہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ گوڑ کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔ وہ تین دنوں سے بخار اور گلے کی سوزش میں مبتلا تھے اور اپنے آپ کو گھر میں کورنٹائن کرلیا تھا۔
آج پدما راؤ کے علاوہ ان کے دیگر چار ارکان خاندان کی کورونا رپورٹ بھی مثبت پائی گئی۔ یہ تمام ارکان فی الوقت سکندرآباد میں ہوم کورنٹائن ہیں۔
پدما راؤ ٹی آر ایس پارٹی کے پانچویں رہنما ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ قبل ازیں محمد محمودعلی، بی گنیش گپتا، باجی ریڈی گوردھن اور متی ریڈی یادگیری ریڈی بھی کوویڈ انفیکشن کا شکار ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔