تلنگانہ کے سرکاری اسکولز میں طلبہ کے داخلوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ان اسکولس کے اساتذہ کی تنظیموں نے ودیاوالنٹرز کی تقرری کا مطالبہ کیاہے۔
کوویڈ اور دوسری وجوہات کی بنا پر پرائیویٹ اسکولس سے سرکاری اسکولس منتقل ہونے والے طلبہ کی تعدادمیں حالیہ دنوں کے دوران ریاست میں اضافہ ہوا ہے۔
اول جماعت کو چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں تقریبا ایک لاکھ طلبہ کے داخلے ہوئے ہیں۔سرکاری اسکولس میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ دیکھاگیا ہے۔قبل ازیں بند اسکولس میں طلبہ پھر سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آرہے ہیں جس سے ان کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔اس کو دیکھتے ہوئے اساتذہ پر کام کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ان اساتذہ کی تنظیموں نے ودیاوالنٹرس کی تقرری کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔