اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کانگریس یونٹ نے آن لائن تحریک 'اسپیک اپ تلنگانہ' کا آغاز کیا - کیپٹن اتم کمار ریڈی

کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ 'پرائیویٹ ہسپتالوں میں لی جانے والی رقم کو باقاعدہ بنایا جائے۔ ساتھ ہی ان ہسپتالوں کے 50 فیصد بستروں کو حکومت کے کنٹرول میں لایا جائے۔'

تلنگانہ کانگریس یونٹ نے آن لائن تحریک 'اسپیک اپ تلنگانہ' کا آغاز کیا
تلنگانہ کانگریس یونٹ نے آن لائن تحریک 'اسپیک اپ تلنگانہ' کا آغاز کیا

By

Published : Jul 18, 2020, 1:34 PM IST

تلنگانہ کانگریس یونٹ نے آن لائن تحریک 'اسپیک آف تلنگانہ' کا آغازکیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و رکن پارلیمنٹ کیپٹن اتم کمار ریڈی نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ 'وہ اس تحریک میں طلبہ، بے روزگاروں، اساتذہ، دانشوروں اور تاجروں کو شامل کریں۔'

انہوں نے مشورہ دیا کہ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس جیسے فیس بک، ٹوئیٹر، انسٹاگرام، یو ٹیوٹ، واٹس اپ اور ٹیلی گرام کے ذریعہ عوام میں بیداری پیداکریں۔'

انہوں نے پارٹی کیڈر پر زور دیا کہ وہ چھوٹے تاجرین، مزدوروں، کسانوں اور دانشوروں کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوں جن کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔

کانگریس کمیٹی کے صدر نے تجویز پیش کی کہ عوام کے مختلف مطالبات پر حکومت پر دباو میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے علاج کو آروگیہ شری کے تحت لایاجائے۔ ساتھ ہی کورونا کے معائنوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ 'پرائیویٹ ہسپتالوں میں لی جانے والی رقم کو باقاعدہ بنایا جائے۔ ساتھ ہی ان ہسپتالوں کے 50 فیصد بستروں کو حکومت کے کنٹرول میں لایا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'سرکاری اسپتالوں میں ونٹی لیٹرس اور آکسیجن کی سہولت میں مزید بہتری پیداکی جائے۔ کورونا سے مرنے والے افراد کے ہر خاندان کو دس لاکھ روپئے دیئے جائیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details