حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے ایک وفد نے گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن سے راج بھون میں ملاقات کرتے ہوئے پارٹی کے اسمبلی کے لئے نومنتخب 64 ارکان کی فہرست حوالے کی۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام ارکان نے ریونت ریڈی کو سی ایل پی لیڈرمنتخب کیا ہے۔ ان کی دستخطوں کے ساتھ ایک مکتوب گورنر کے حوالے کیاگیا۔ اس وفد جس میں تلنگانہ پردیش کانگریس کے کارگذار صدر مہیش کمارگوڑ، سینئر نائب صدر ملو روی اور دوسرے موجود تھے نے گورنر سے خواہش کی کہ جمعرات کی دوپہر شہر کے ایل بی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب حلف برداری کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریوینت ریڈی تلنگانہ کے نئے وزیراعلیٰ، 7 دسمبر کو لیں گے حلف
گورنرتلنگانہ سے کانگریس وفد کی ملاقات، ریونت ریڈی کے سی ایل پی لیڈرکے انتخاب سے واقف کروایا - Telangana CM
تلنگانہ کانگریس کے ایک وفد نے گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن سے راج بھون میں ملاقات کرتے ہوئے پارٹی کے اسمبلی کے لئے نومنتخب 64 ارکان کی فہرست حوالے کی۔
Published : Dec 6, 2023, 3:34 PM IST
اسی دوران پولیس نے تلنگانہ کے نامزد وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی حیدرآباد میں واقع رہائش گاہ پر سخت سیکوریٹی انتظامات کیے ہیں۔ رہائش گاہ سے 200 میٹر کے فاصلے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور مختلف پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ انٹلی جنس پولیس پہلے ہی ریونت کی رہائش گاہ کے آس پاس کے علاقوں کا معائنہ کر چکی ہے۔ ریونت ریڈی کل صبح اپنے جوبلی ہلز گھر سے ایل بی اسٹیڈیم میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے جائیں گے۔ اسی دوران بلدیہ کے عہدیداروں نے ان کے گھر کو جانے والے راستوں کی صفائی اور ان کو بہتر بنانے کا کام کیا ہے۔
یو این آئی