اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کانگریس کے لیڈران سری سیلم کے دورہ کے موقع پر گرفتار

تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں کے سری سیلم کے دورہ کے موقع پر کشیدگی دیکھی گئی جہاں کے زیرزمین ہائیڈل پاور پروجیکٹ میں بڑے پیمانہ پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجہ میں 9 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

By

Published : Aug 22, 2020, 1:18 PM IST

تلنگانہ کانگریس کے لیڈران سری سیلم کے دورہ کے موقع پر گرفتار
تلنگانہ کانگریس کے لیڈران سری سیلم کے دورہ کے موقع پر گرفتار

لفٹ پاور بینک ہاوز کے پاور پینلس میں سے ایک میں یہ آگ لگی تھی۔ تلنگانہ کانگریس کے لیڈران حادثہ کے مقام کے معائنہ کے لئے جارہے تھے۔

تلنگانہ کانگریس کے کارگذار صدر ریونت ریڈی کے علاوہ ملو روی کو پولیس نے اُپانُنتلا منڈل کی ویلٹورگیٹ کے قریب روک دیا اور ان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے کہا کہ اس معاملہ کی سی آئی ڈی جانچ کی جارہی ہے اسی لئے ان کو حادثہ کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔اس موقع پر پولیس اور کانگریس کے لیڈروں کے درمیان بحث وتکرار ہوئی جس کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی دیکھی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details