اردو

urdu

ETV Bharat / state

زرعی بل کے خلاف ریاست گیر احتجاج کا اعلان - کانگریس ارکان پارلیمان

'مخالف کسان بل کی منظوری کا خمیازہ بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا۔'

زرعی بل کے خلاف ریاست گیر احتجاج کا اعلان
زرعی بل کے خلاف ریاست گیر احتجاج کا اعلان

By

Published : Sep 22, 2020, 4:47 PM IST

تلنگانہ کانگریس کے ارکان پارلیمان اتم کمار ریڈی و ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کے زرعی بل سے کسانوں کا نقصان ہے۔ جبکہ کارپوریٹ سیکٹر کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں کی مخالفت کی پرواہ کئے بغیر دونوں ایوانوں میں زرعی بل کو منظوری دی۔ زرعی بل کی منظوری کے ذریعہ اڈانی اور امبانی جیسے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کوشش کی گئی ہے۔

نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی اور ریونت ریڈی نے بی جے پی حکومت پر کسانوں کے مفادات صنعت کاروں کے ہاتھوں فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 25 ستمبر کو مودی حکومت کی مخالف کسان پالیسیوں کے خلاف تلنگانہ بھر میں ایجی ٹیشن منظم کیا جائے گا ۔ کسانوں کی تنظیموں کے تعاون سے کانگریس احتجاج منظم کرے گی ۔ تمام ضلع ہیڈکوارٹرس اور اسمبلی حلقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں کی پیداوار کی امدادی قیمت سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔ دونوں ایوانوں میں جمہوری طریقہ کار کو نظر انداز کرتے ہوئے بلز منظور کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت کی لیکن نائب صدر نشین نے ووٹنگ کے بجائے نداعی ووٹ سے بل کی منظوری کا اعلان کیا۔ زرعی قانون کے ذریعہ کسانوں کو پیداوار کی فروخت کے حق سے محروم کردیا گیا ہے۔ بل کی منظوری سے ملک بھر میں کسان امدادی قیمت کیلئے کارپوریٹ اداروں کے آگے مجبور ہوجائیں گے۔

مرکزی حکومت نے غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی نہیں کی جس کے نتیجہ میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ مخالف کسان بل کی منظوری کا خمیازہ بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا۔

کسان اپنی پیداوار کی قیمت طئے کرنے سے محروم ہوجائیں گے ۔ ملک بھر میں کسان پہلے ہی مسائل کا شکار ہیں اور خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بل سے دستبرداری تک ملک بھر میں احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:'کے سی آر اور کے ٹی آر نے عوام کو دھوکہ دیا'

ABOUT THE AUTHOR

...view details