حیدرآباد وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے سابق وزیراعلی وبی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راو کی شہر حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں عیادت کی جو فارم ہاوز کے باتھ روم میں پیر پھسلنے کے سبب گرپڑنے کے سبب کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے پر زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلی کے ساتھ چندر شیکھر راو کے فرزند و سابق وزیر تارک راما راو بھی موجود تھے۔
انہوں نے ڈاکٹرس سے سابق وزیراعلی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے کہا کہ کے چندر شیکھر راو آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ریاستی حکومت چندر شیکھر راو کے علاج کے سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کے سی آر کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں اور ان سے درخواست کرتے ہیں کہ جلد صحت یاب ہوکر اسمبلی پہنچیں اور عوامی مسائل پر اظہار خیال کریں۔حکومت ان سے مشورے لے گی۔
مزید پڑھیں:سابق وزیراعلی کے سی آر کا کامیاب آپریشن