حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے جمعہ کو پولیس کو ہدایت دی کہ وہ وزیراعلی کے گاڑیوں کے قافلے کی آمد ورفت کے دوران لوگوں کو تکلیف سے بچنے کے لیے اقدامات کریں۔ اور اس دوران ٹرافک کو نہ روکیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے قافلے کی آمد ورفت کے لیے موجودہ قوانین میں نرمی کریں تاکہ عام لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ریونت ریڈی نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے قافلے کی آمد ورفت کے لیے استعمال کردہ راستوں پر ٹریفک کو روکا نہ جائے، ٹرافک روکنے کے بجائے کوئی اور متبادل راستہ اخیار کیا جائے جس سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تلنگانہ وزیراعلی نے کہا کہ ان کے قافلے میں گاڑیوں کی تعداد 15 سے کم کر کے نو کر دی گئی ہے، اور حکام سے کہا کہ وہ متبادل اقدامات کریں تاکہ ٹریفک کو روکنے کی ضرورت نہ پڑے اور ٹریفک جام نہ ہو۔
ریونت ریڈی نے عہدیداروں سے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر لوگوں کے مسائل جاننے کے لئے وسیع دورہ کرنا ہوگا اس لئے انہیں ان کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے راستوں پر لوگوں کو پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل اقدامات کرنے چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کیے بغیر گھر نہیں بیٹھ سکتے۔