اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM KCR اگلے اسمبلی انتخابات میں 7سے 8 سیٹیں مزید جیت سکتے ہیں: کے سی آر

وزیر اعلی کے سی آر نے اسمبلی اجلاس کے دوران، اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے الیکشن میں 7 سے 8 سیٹیں زیادہ ان کی پارٹی کو ملیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک ماہ کے اندر اندر کسانوں کے قرض کو معاف کرنے کا اعلان کردیا جائے گا۔

اگلے اسمبلی انتخابات میں 7سے 8 سیٹیں مزید جیت سکتے ہیں: کے سی آر
اگلے اسمبلی انتخابات میں 7سے 8 سیٹیں مزید جیت سکتے ہیں: کے سی آر

By

Published : Aug 7, 2023, 5:10 PM IST

حیدرآباد:اسمبلی مانسون اجلاس کے آخری دن قانون ساز اسمبلی میں ایک مختصر مدتی بحث ہوئی چونکہ اسمبلی انتخابات سے قبل یہ تقریباً آخری میٹنگ تھی، وزیر اعلیٰ کے سی آر نے ایک طویل تقریر کی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے عوامی نمائندوں کے پوچھے گئے سوالات پر تلنگانہ نے گزشتہ نو سالوں میں حاصل کی گئی پیش رفت کی وضاحت کی۔

اس موقع پر کے سی آر نے یقین ظاہر کیا کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے.موجودہ سے 7 یا 8 سیٹیں زیادہ حاصل ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ہر گھر کو 20 ہزار لیٹر پینے کا ہانی فراہم کر رہے ہیں، عوام سے روپے لیے بغیر ہر گھر کو میٹھا پانی دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے سی آر نے سوال کیا کہ کیا پوری ریاست میں آنکھوں کے علاج کے کیمپ کے انعقاد کا خیال کانگریس کے رہنماوں کو کبھی آیا ہے؟ کے سی آر کی حکومت گروکلوں میں ہر طالب علم پر 1.25 لاکھ روپے خرچ کر رہی ہے۔ کانگریس کے دور حکومت میں 443 جونیئر کالج تھے، لیکن اب 1372 ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو 20 لاکھ روپے کی اوورسیز سکالر شپ دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammad Mehmood Ali ترقیاتی اسکیموں کے نفاذ پر وزیراعلی تلنگانہ سے تشکر کا اظہار

کے سی آر نے کہا کہ بی آر ایس ہمیشہ سیکولر پارٹی رہی ہے اور مجلس پارٹی ہمیشہ ان کی حلیف رہی ہے۔ آئندہ بھی مجلس کے ساتھ دوستی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ برہمنوں اور اقلیتوں کی کھل کر بھلائی کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں ملازمت کے ٹیسٹ مرحلہ وار کرائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details