تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر، آج سے ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مختلف سیاسی و سماجی پروگرامز میں شرکت کریں گے۔ کے سی آر میڈیا کی دنیا کے معروف صحافیوں کے علاوہ سیاسی اور اقتصادی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ ان فوجیوں کے خاندانوں کی مدد کریں گے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جان قربان کی ہیں۔ کے سی آر ان کسانوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے جن کی ’کسان تحریک‘ کے دوران موت ہوگئی تھی۔ CM KCR Focus On National Politics
ملک کے دورے کے ایک حصے کے طور پر کے سی آر پہلے دہلی کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ آج دوپہر حیدرآباد سے دہلی کے لیے روانہ ہوگئے۔ دہلی میں وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مالیاتی ماہرین سے ملاقات کریں گے۔ وہ قومی میڈیا کی مختلف شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ 22 مئی کو کے سی آر دہلی سے چندی گڑھ جائیں گے۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور دہلی کے تقریباً 600 کسان خاندانوں سے ملاقات کریں گے جنہوں نے قومی کسان تحریک میں اپنی جانیں گنوائیں۔ وہ ہر خاندان کو 3 لاکھ روپے کا چیک حوالہ کریں گے۔ اس تقریب کی میزبانی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کریں گے۔ KCR on Bharat Yatra Today