حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راو نے مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ریاست پورے ملک میں سیکولرزم کے لئے مشہور ہے۔ تلنگانہ ملک میں سیکولرزم کا علمبردار ہے۔ اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ اسمبلی کمپلیکس میں مسجد، مندر اور چرچ موجود ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ عبادت کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ چندرشیکھر راو نے کہا کہ بہت خوشی کی گھڑی ہے، اللہ کے گھر میں کھڑا ہو کر کچھ کہنے میں ڈر لگتا ہے۔ لیکن تقریر شروع کرنے سے پہلے مفتی صاحب سے بات چیت ہوئی تھی انہوں نے کہاکہ اس تقریب میں آپ کو ہی بولنا ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے مجھ میں ہمت آئی۔