اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ کے سی آر کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ - میونسپل کارپوریشن

تلنگانہ حکومت کی جانب سے 2 جون کو دعوت روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا ہے لیکن مسجد یکخانہ کے مسئلے کے پیش نظر مسلم قائدین اور مذہبی رہنماؤں سے اس افطار پارٹی کا بائیکاٹ کر نے کی اپیل کی گئی ہے۔

hyd

By

Published : May 29, 2019, 10:03 PM IST

یکم مئی کو رات میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مسجد یکخانہ کو منہدم کر دیا گیا تھا۔

بعدازاں مسلمانوں نے مسجد کے ملبے پر نماز ادا کی۔ سخت گیر افراد کی وجہ سے مسجد کا تعمیری کام روک دیا گیا ہے۔

'وزیراعلیٰ کی افطار پارٹی میں بالکل نہیں جانا چاہیے'

اس ضمن میں مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجداللہ خان خالد نے کہا کہ 'جب تک مسجد یکخانہ عنبرپیٹ کی تعمیر نہیں ہوگی تب تک مسلمان خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہم حکومت کے تحفے اور افطار کی دعوت کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس معاملے میں علماء کرام کو مشترکہ طور پر فیصلہ کرنا چاہیے اور جہاں تک وزیراعلیٰ کی افطار پارٹی کی بات ہے، اس میں بالکل نہیں جانا چاہیے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details