کے سی آر نے کرنل سنتوش بابو کے اہل خانہ کو پرسہ دیا اور تلنگانہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پانچ کروڑ روپئے کا چیک ان کے خاندان کے حوالہ کیا۔
وزیراعلیٰ بذریعہ کار سوریاپیٹ میں واقع سنتوش بابو کے مکان پہنچے اور کرنل کی بیوہ کو چار کروڑ روپئے اور والدین کو ایک کروڑ روپئے کا چیک دیا جبکہ انہوں نے اس رقم کو ان کی پوتی کے نام پر جمع کروانے کی درخواست کی۔
کے سی آر نے سنتوشی کو ریاست میں کو گروپ۔I کی ملازمت کا تقرری خط اور حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں 711 مربع گز پر مشتمل مکان سائٹ کے الاٹمنٹ سے متعلق دستاویزات بھی دیئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سنتوش بابو کو گلہائے عقیدت پیش کیا اور مرحوم کرنل کے والد اپیندر سے ملاقات کی جس نے دیگر افراد خاندان کا تعارف کرایا۔ کے سی آر نے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔