اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: خواتین پولیس کے لیے علاحدہ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح - etv bharat urdu

حیدرآباد میں آج سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار نے خواتین پولیس عہدیداروں کے لیے علاحدہ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔

خواتین پولیس کے لیے علیحدہ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح
خواتین پولیس کے لیے علیحدہ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح

By

Published : Aug 24, 2021, 2:52 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے تلنگانہ پولیس ہیڈ کوارٹر پیٹلہ برج میں آج خواتین پولیس عہدیداروں کے لیے ایک علاحدہ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔

:خواتین پولیس کے لیے علیحدہ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح

تشکیل تلنگانہ کے بعد وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے پولیس فورس میں خواتین کی نمائندگی کو بہتر بنانے اور خواتین کے خلاف جرائم پر قابو پانے کی کوشش میں خواتین کے لیے 30 فیصد ریزرویشن دیا ہے۔ حیدرآباد میں محکمۂ پولیس میں 600 سے زائد خواتین کو ملازمت ملی ہے اور ان خواتین کے لیے علاحدہ ٹریننگ سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جس کا افتتاح آج سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار نے کیا۔

مزید پڑھیں:Telangana to Reopen Educational Institutes: یکم ستمبرسے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

اس موقع پر انجنی کمار نے خواتین پولیس اہلکاروں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکار مردوں کے شانہ بشانہ ہوکر کام کررہی ہیں۔ جب بھی شہر میں نظم و نسق کو برقرار رکھنے کی بات ہوتی ہے تو یہ خواتین پولیس اہلکار بخوبی اپنے فرائض انجام دیتی ہیں۔ اس لیے ان کے لیے علاحدہ ٹریننگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details