تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاست میں پوڈو اراضی(ایسی جنگلاتی اراضی جس پر قبائلی افراد کاشت کرتے ہیں) کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
پرگتی بھون میں منعقدہ اس جائزہ اجلاس میں جنگلات کے تحفظ اور سرسبزی وشادابی میں اضافہ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔جائزہ اجلاس میں پوڈو اراضیات کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایکشن پلان بنانے کی وزیراعلی نے ہدایت دی۔ جنگلات پر غیر مجاز قبضوں کو روکنے کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے وسیع تر نتائج اورمنصوبوں پر بات چیت ہوئی۔